پاکستان

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کردیے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 29th 2024, 6:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن  نے صدارتی   انتخاب کیلئے  پریزائیڈنگ افسران تعینات کردیے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی  انتخاب کے لئے اسلام آباد سمیت 4  صوبائی دارالحکومتوں میں 5 پریزائیڈ نگ افسران تعینات کردئیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کی نگرانی کریں گے ، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب صوبائی اسمبلی میں پولنگ کی نگرانی کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سندھ صوبائی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔