آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کے شرکا نے 60گھنٹوں کی سخت پیٹرولنگ مشق میں حصہ لیا جبکہ پاک فوج کی 7 ٹیموں نے مقابلوں میں شرکت کی


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیمز اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں امریکا، سعودی عرب، ترکی، قطر سمیت 15دوست ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں جبکہ چین ،جرمنی ،انڈونیشیا سمیت 6ممالک کے مبصرین شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کے شرکا نے 60گھنٹوں کی سخت پیٹرولنگ مشق میں حصہ لیا جبکہ پاک فوج کی 7 ٹیموں نے مقابلوں میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں میں بہترین مہارتوں کے مظاہرےکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں، مشقوں سے پیشہ ورانہ فوجی اور حربی مہارتیں بہتر ہوتی ہیں۔
جنرل عاصم منیر نےیہ بھی کہا کہ ایسے مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کومزید بہتر بناتے ہیں، ایسی مشقیں پاک فوج کے کردار ،عزم اور قابلیت کاخاصا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل




