پاکستان

صدر مملکت نے کھیوڑہ سالٹ مائنز میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کردیا

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا اعلیٰ معیار کا پتھری نمک کم قیمت اور معدنیات سے بھرپور ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 29th 2024, 7:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت نے کھیوڑہ سالٹ مائنز میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے گلابی نمک کی بطور پاکستانی برانڈ بین الاقوامی سطح پر موثر مارکیٹنگ کا مشورہ دیا ۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے جمعرات کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کا دورہ کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خام نمک کو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرکے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کان کنی کے عمل کے دوران نمک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا اعلیٰ معیار کا پتھری نمک کم قیمت اور معدنیات سے بھرپور ہے ، پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے صدر کو نمک کی کان کنی کے مختلف پہلوؤں، نمک کے معیار اور نمک کے مختلف اجزاء کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

اس موقع پر صدر مملکت نے کھیوڑہ سالٹ مائنز میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کیا ، انہوں نے کھیوڑہ سالٹ مائنز کے تاریخی پس منظر میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور وزیٹرس بک میں اپنے تاثرات لکھے۔