پاکستان

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر مارچ 1 2024، 12:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

یرسٹر گوہر علی خان انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، مرکزی پارٹی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کے چئیرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان تین مارچ کو کوئٹہ میں پارٹی صدارتی انتخابات ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہونے تھے ، پی ٹی آئی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری تک جمع کرائے جاسکتے تھے، جن جانچ پڑتال 25 فروری کو ہونی تھی۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔