جی این این سوشل

علاقائی

کے پی کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کے پی کے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج (جمعہ) کو ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ڈاکٹر عباد اللہ خان سے ہوگا۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی ہفتے کو اپنے قائد اور صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

دنیا

قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا

جنوبی کوریا کے صدر کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا، کم جونگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سلامتی کےلئے دشمن  کے خلاف  جوہری ہتھیار   کا  استعمال کریں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

شمالی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی جانب سے شمالی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر یون سوک یول کا بیان بتاتا ہے کہ کون خطے میں امن اور سکون نہیں چاہتا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے بھی ایک بیان میں اپنے شمالی کورین ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر اس طرح کی کوئی حرکت کی گئی تو جنوبی کوریا اور امریکا کی فوج کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے دہائیوں سے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے اور یہ یقین کیا جاتا ہے کہ اس کے پاس درجنوں جوہری ہتھیار بنانے کا مواد موجود ہے، شمالی کوریا اب تک 6 زیر زمین جوہری تجربے بھی کر چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہم آج ہر صورت وہاں پہنچیں گے جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی

احتجاج کے لیے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ہم آگے جاتے جائیں گے، ہم واپس نہیں آئیں گے، سب کو کہتا ہوں ڈی چوک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین کے تحفظ کے لئے کوشش کرتے رہیں گے، حقیقی آزادی کے لئے سب نے نکلنا ہے، آئین کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ 

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، 

گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختوںخوا علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو صیہونی طاقت کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، آیت اللہ خامنہ ای

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو  صیہونی طاقت  کیخلاف متحد ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کو مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو اسرائیل کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔

تہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعہ سے معلومات حاصل کرتے ہیں، مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، تمام لوگوں کو قابض کےخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس خطبے کی مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے، ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے، سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا، ان کی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll