اے ایس پی شہربانو نقوی کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
سعودی عرب کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دورے کی دعوت


لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر سیدہ شہربانو نقوی کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ سعودی سفیر نے سیدہ شہربانو نقوی کی بہادری کو سراہا۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق شہربانو نقوی اور ان کے خاندان کو خصوصی طور پر حج کے لیے بھیجا جائے گا اور وہ حج کے دوران خادم الحرمین الشریفین کی مہمان ہوں گی۔
سیدہ شہربانو نقوی نے پچھلے ہفتے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو اس وقت بچایا تھا جب وہ ان کے لباس پر ہونے والی خطاطی پر مشتمل ہو گئے تھے۔
خیال رہے 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں اس وقت مشتعل ہجوم نے ایک خاتون کو اس لیے گھیر لیا تھا کہ ان کے لباس پر عربی زبان میں کچھ تحریری تھا جن کو مقامی لوگ مقدس کلمات سمجھ رہے تھے۔
صورت حال خراب ہونے پر خاتون نے شوہر نے پولیس کو کال کی جس پر سیدہ شہربانو نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچیں، انہوں نے وہاں ایک مختصر تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تبیہہ کی، جس کے بعد وہ اندر جا کر اس خاتون کے چہرے کو ڈھانپ کر اپنے بازوؤں میں ہجوم کے اندر سے نکال کر لے گئی تھیں۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 15 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 20 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل





