جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25 ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے، امریکی وزیر داخلہ دفاع

اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا، لائیڈ آسٹن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25 ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے، امریکی وزیر داخلہ دفاع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25 ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے۔ اسرائیل کو شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 25 ہزار سےزیادہ ہیں۔ آسٹن نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 21 ہزار کے قریب گولہ بارود اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔

بائیڈن نے پیر کو جنگ بندی کو مسترد کردیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر تک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں وہ توقع کر رہے تھے کہ پیر تک جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا۔ جمعرات کو صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں بائیڈن نے کہا امید لامتناہی ہوتی ہے۔ لیکن زیادہ تر امکان یہ ہے کہ پیر تک ایسا نہیں ہوگا۔

بائیڈن نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقام پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں دو متضاد کہانیوں کی تصدیق کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ جنگ بندی کے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دے گا۔

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان کی جانب سے یورپ کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔ ان کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll