ملاقا ت میں پنجاب کے طلبا کے لئے اعلی برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی ،برٹش ہائی کمشنر نے مریم نواز کوپہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مبارکباددی.
ملاقات میں برٹش ہائی کمشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج بھی موجود تھیں،برٹش ہائی کمشنر نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں اظہار کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقا ت میں پنجاب کے طلبا کے لئے اعلی برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ بڑھا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کی،ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن پر بات چیت ہوئی ،برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے ۔وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے ائیر کوالٹی انڈکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگوہوئی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں آئی ٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل