جی این این سوشل

پاکستان

لیگی رہنما احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شدید احتجاج

اگر آپ پر جھوٹے مقدمے ہیں تو عدالتوں میں دفاع کریں۔کیا 2008 اور 2013 میں انتخابات ہارنے پر انہوں نے دھاندلی کا شور نہیں کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیگی رہنما احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شدید احتجاج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی میں رہنما ن لیگ احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شدید احتجاج،نعرے لگاتے رہے۔

 رہنمامسلم لیگ ن احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست پر حملہ نہیں کیا۔ان کے لیڈر کہتے تھے دو قانون والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ پر جھوٹے مقدمے ہیں تو عدالتوں میں دفاع کریں۔کیا 2008 اور 2013 میں انتخابات ہارنے پر انہوں نے دھاندلی کا شور نہیں کیا ۔دو تہائی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

احسن اقبال نے اپوزیشن ارکان کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ کے مطابق خدمت کریں ،ایوان کو روکنے دھمکیاں نہ دیں۔یہ ایوان آپ کی نہیں 24 کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔ہم آپ سے مثبت اپوزیشن کی توقع رکھتے ہیں ۔یہاں پر وہ باتیں نہیں کریں گے جو باہر کریں گے یہ سوشل میڈیا نہیں ہے ۔اس ایوان کو مضبوط کرنے مثبت آغاز کریں ۔اگر منفی کردار ادا کیا تو ہم اس ایوان کو چلا کر دکھائیں گے ۔ 

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحا ق ڈار کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو داتا دربار حاضری دی ، فاتحہ خوانی اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

محمد اسحاق ڈار نے مزار شریف کی تعمیر و توسیع کے کام کا بھی جائزہ لیا اور پیش آمدہ عرس شریف بمطابق23 اگست 2024ء سے قبل راہ داریوں کو ہموار اور زائرین کے لیے راستوں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے انہیں بریفنگ دی کہ داتا صاحب کے سالانہ عرس مبارک سے قبل ناگزیر تعمیراتی امورکو سمیٹ کر زائرین اور مہمانوں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لنگر خرید اور ترسیل سمیت دیگر امور کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مزار شریف کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں اوقاف، نیسپاک، مدینہ فائونڈیشن وانجم حفیظ کنسٹرکشن کی ٹیمیں دو شفٹوں میں کام میں مصروف اور سیکرٹری اوقاف روزانہ کی بنیاد پر تعمیراتی امور ازخود مانیٹر کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں پہلے مرحلے کی ڈیڈلائن15 اگست مقرر ہے، اس کے بعد عرس کے حوالے سے مزار شریف کی فلورنگ کرکے زائرین کے لیے راستوں کو ہموار اور سایہ دار کردیا جائے گا۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف توقیر محمود وٹو، مینجر زاوقاف داتا دربارشیخ جمیل احمد، طاہر مقصود،اوقاف، نیسپاک اور کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئر زسمیت دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع کرم قبائل کے درمیان 5 روز سے جھڑپیں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم قبائل کے درمیان 5 روز سے  جھڑپیں جاری  ،  ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی جبکہ145افرادزخمی ہوئے ہیں۔
  پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا، پولیس انتظامیہ اور فورسز اور جرگہ فائر بندی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے ، علاقے میں موجود سرکاری ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے، پاراچنار و سدہ شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے، پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll