جی این این سوشل

دنیا

سعودی سیاحتی سیکٹر میں 45 فیصد ملازمین سعودی خواتین ہیں، شہزادی ھیفاء

سیاحتی شعبہ میں ٹیکنالوجی کا کافی اہم کردار ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی سیاحتی سیکٹر میں 45 فیصد ملازمین سعودی خواتین ہیں، شہزادی ھیفاء
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: سعودی عرب کی نائب وزیرسیاحت شہزادی ھیفاء بنت محمد بن سعود نے کہا ہے کہ سیاحتی سیکٹرمیں 45 فیصد خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی نائب وزیرسیاحت نےریاض میں منعقدہ ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹیو کانفرنس میں منعقدہ ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 33 فیصد ملازمتین جدید ٹیکنالوجی کی سمت میں منتقل ہورہی ہیں۔

ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں ہر میدان میں وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبہ میں ٹیکنالوجی کا کافی اہم کردار ہوگا جس کے بعد مستقبل میں اس حوالے سے کئی میدان سامنے آئیں گے۔

پاکستان

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

بجلی کے بل لوگوں کے لیے بوجھ بن چکے ہیں اور اگست میں تو یہ اور بھی زیادہ بڑھ جائیں گے، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

راولپنڈی: مہنگائی اور مہنگے بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ مون سون کی بارشوں کے باوجود دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنان اپنے مطالبات مانے جانے تک دھرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی دھرنے میں شریک ہوئے اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کر رہی ہے اور دوسری طرف دھرنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل لوگوں کے لیے بوجھ بن چکے ہیں اور اگست میں تو یہ اور بھی زیادہ بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر متحد رہیں۔

گزشتہ روز حکومتی وفد سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہو سکا تھا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور صرف وقت گزار رہی ہے۔

دھرنے میں شرکت کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے نہیں گھبرائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی، وہ دھرنے پر ڈٹی رہیں گی۔

جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی میں بدھ سے ایک اور دھرنا شروع کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وینزویلا: متنازعہ انتخابات کے نتائج کے خلاف عوامی احتجاج اور شدید جھڑپیں

کراکس: وینزویلا میں حالیہ صدارتی انتخابات کے متنازعہ نتائج کے خلاف عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کر دیے ہیں۔ دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں عدم اطمینان کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور حکومت نے نتائج اپنے حق میں مسخ کیے ہیں۔

کراکس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی ہیں جبکہ مظاہرین نے سڑکوں کو بند کر کے اور گاڑیوں کو آگ لگا کر سکیورٹی فورسز کا مقابلہ کیا ہے۔

ہزاروں افراد وسطی کراکس میں جمع ہوئے ہیں جن میں سے کچھ شہر کے آس پاس کے پہاڑوں پر کچی آبادیوں سے میلوں پیدل چل کر آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ صدر مادورو کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کراکس کی سڑکوں پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا اور انہیں صدارتی محل کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

کچھ علاقوں میں مظاہرین نے صدر مادورو کے پوسٹر پھاڑ کر جلا دیے گئے جبکہ ٹائروں، کاروں اور کچرے کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ مظاہرین کے غصے اور مایوسی کا اظہار ہے۔

کئی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کی کمی اور مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ احتجاج حکومت کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی برادری نے وینزویلا میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

ژوب: شہر ژوب میں اچانک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو شدید خوفزدہ کردیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں میں لرزش محسوس کی گئی جس کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلہ پیما مرکز اور مقامی حکام سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll