جی این این سوشل

پاکستان

انوا رلحق کاکڑ نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا

یاد رہے کہ 14 اگست 2023 کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انوا  رلحق کاکڑ نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔

انوار الحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے۔

یاد رہے کہ 14 اگست 2023 کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

 

جرم

خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت: 9 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمے سے بری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت: 9 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں عدالت نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ تاہم، شناخت پریڈ میں شناخت ہونے والے 9 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

خلیل الرحمان قمر نے خود جیل میں جا کر ملزمان کی شناخت کی۔ ان کی بہن مریم اور حسن شاہ کی رشتہ دار شمائل کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے آمنہ عروج کی بہن مریم شہزادی اور دوست شمائل کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں، گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ پل، سڑکیں، گھر اور دیگر زیربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔

دریائے چترال میں آنے والے سیلاب نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں۔ گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے۔

سیلاب کے باعث چترال، مستوج اور شندور روڈ بند ہو گئی ہے جس سے علاقے کی زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ لوئر چترال میں صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی امداد کے لیے امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ تاہم، وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث بحالی کا کام میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

چترال میں آنے والے سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کابھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار 

مقبوضہ جموں کشمیر، آسام، اور منی پور میں کئی دہائیوں سے نافذ انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا سبب بنے ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کابھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار 

نیویارک: اقوام متحدہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں، بشمول مسلمانوں، مسیحیوں، اور نچلی ذات کے افراد کے حوالے سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر، آسام، اور منی پور کے کچھ اضلاع میں انسداد دہشت گردی قوانین کے نفاذ پر بھی شدید تشویش ہے۔

یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے اور اپنے سول ملازمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، اور کمیونٹی لیڈرز کو مناسب تربیت فراہم کرے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی قوانین اور مسلح افواج کا سپیشل پاورز ایکٹ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔

مقبوضہ جموں کشمیر، آسام، اور منی پور میں کئی دہائیوں سے نافذ انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا سبب بنے ہیں۔ ان علاقوں میں طاقت کے بے دریغ استعمال کے نتیجے میں غیر قانونی ہلاکتیں، حراستیں، جنسی تشدد، جبری گمشدگیاں، اور تشدد عام ہے۔

یو این ہیومن رائٹس کمیٹی نے بھارت سے انسداد دہشت گردی قوانین کو بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کے مطابق بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت یہ یقینی بنائے کہ متاثرہ علاقوں میں انسداد دہشت گردی قوانین کا اطلاق عارضی، مناسب اور عدالتی دائرہ کار کے تحت ہو۔

کمیٹی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ایک مؤثر میکنزم تشکیل دے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا تعین کر سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll