جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب پیر کو منعقد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے  کہ کل قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب پیر کو منعقد کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ملک کے 32 ویں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب پیر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کی حلف برداری تقریب 4 مارچ بروز پیر کو دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں شیڈول ہے، تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ کل قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف اوردیگر سروسز چیف بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

علاقائی

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں، گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چترال میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، امدادی کام جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ پل، سڑکیں، گھر اور دیگر زیربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔

دریائے چترال میں آنے والے سیلاب نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ پل، سڑکیں، گھر، مساجد اور باغات بہہ گئے ہیں۔ گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو مٹا دیا ہے۔

سیلاب کے باعث چترال، مستوج اور شندور روڈ بند ہو گئی ہے جس سے علاقے کی زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ لوئر چترال میں صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی امداد کے لیے امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ تاہم، وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث بحالی کا کام میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

چترال میں آنے والے سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پرمیڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے حکم نامے میں کہا کہ تفتیش کے لیے رؤف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،  پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے۔

اےٹی سی نے کہا کہ شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا، شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا، بارود مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش ابھی کرنی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پرمیڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا

واضح رہے کہ اےٹی سی کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیاجاتا، رؤف حسن کو 2 اگست کو عدالت پیش کیاجائے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 523 پوائنٹس بڑھ گیا

لاہور : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق، تقریباً صبح 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 151 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 78 ہزار 628 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو بھی انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی صورتحال میں بہتری کی امیدیں اور عالمی مارکیٹوں میں مثبت رجحان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll