جی این این سوشل

جرم

ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے  اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد : خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے  اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاکستان

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

پاکستان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام ماورائے عدالت اور ماورائے علاقہ قتل سمیت دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ کسی بھی مقصد کیلئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کئی غیرملکی مندوبین نے شرکت کی اس حملے پر سخت افسوس ہے۔

ترجما ن نے کہا کہ اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کے باعث پہلے سے کشیدگی کا شکار علاقے میں تشدد بڑھنے سے امن کے لئے کی جانیوالی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا نشانہ صرف فلسطینی مزاحمت اور حماس نہیں، بلکہ اس حملے کا نشانہ ایران پر بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان

ایران : فلسطینی مزاحمتی گروپ کے صدر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا  گیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کردی ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی دارالحکومت میں ہوئی ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ایران کا فرض ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنیہ پر حملے نے ظاہر کردیا نیتن یاہو حکومت کا امن کا ارادہ نہیں ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا نشانہ صرف فلسطینی مزاحمت اور حماس نہیں، بلکہ اس حملے کا نشانہ ایران پر بھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

اسلام آباد: راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔

جاری بیان کے مطابق حلف رداری کی تقریب گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سیکرٹری امور کشمیر سمیت معزز مہمانوں نے شرکت۔

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll