جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، ذمہ داری کس کے کندھوں پر آئیگی

336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والے کو نیا وزیراعظم پاکستان قرار دیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، ذمہ داری کس کے کندھوں پر آئیگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا غیرمعمولی اجلاس آج 11 بجے ہو گا۔ میاں شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہوگا۔

قائد ایوان کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والے کو نیا وزیراعظم پاکستان قرار دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے عہدے کیلئے انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل اسپیکر کے حکم پرپانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔

رائے شماری کے عمل کے بعد سیکریٹری تقسیم فہرست جمع کروائے گا، ووٹنگ کے اختتام پر سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا۔

قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ایوان کی تقسیم کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، اسپیکرقومی اسمبلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدواروں کے نام پڑھ کر سنائیں گے۔

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

فیصل آباد: معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار کی میت فیصل آباد لائی گئی اور الائیڈ ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ ہیں۔

یاد رہے کہ سردار کمال دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

سردار کمال اپنی مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے رہے۔

ان کی وفات پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت ان کے لاکھوں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کے دھرنے میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے دھرنے میں  حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

راولپنڈی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔ لیاقت روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے شہادت کی بھرپور مذمت کرتی ہے، سابق وزیراعظم فلسطین اتھارٹی اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا ہے، ہمیں تاریخ کا سبق یاد ہے حماس کی یہ تحریک کبھی رکے گی نہیں، ہمیشہ شہید ایک نئے انقلاب کا عنوان بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ  دھرنے کے مقام پر ہی اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ  ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

 نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ  اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نیکٹا نے  حافظ گل بہادر گروپ اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  دہشتگردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،اس حوالے سے  نیشنل  کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی ( نیکٹا ) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا کی جانب  سے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔

 نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ  اور مجید برگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll