جی این این سوشل

کھیل

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی تصویر شیئر کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر یکم مارچ کو نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہے، اس سے قبل ان کے دو بیٹے  ہیں۔

 شعیب اختر نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی آگئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

 

پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری سنیارٹی اصول کے خلاف ہوئی ہے، درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

سنیارٹی اصول کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کے خلاف درخواست پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری سنیارٹی کے اصول کے خلاف ہے اس لیے غیر آئینی ہے۔ الجہاد ٹرسٹ کیس میں سنیارٹی کا اصول طے ہوچکا ہے۔ عدالت جونئیرجج کی بطور چیف جسٹس تقرری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم نے 11 جولائی 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ جسٹس عالیہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون ایڈمینسٹریٹو جج بھی  رہ چکی ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا

تہران: قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ آج تہران میں فلسطین سکوائر پر ادا کی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ کی امامت کی، جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی ادا کی جائے گی، جہاں انہیں دفن کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی اور آج بھی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایران نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملے کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ ایرانی مندوب نے کہا تہران نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جواب دینےکا حق رکھتا ہے، اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔

فلسطینی مندوب نے کہا سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی، اسرائیل کو بغیر کسی پابندی یا نتائج کے یہ جنگ لڑنے کی اجازت ہے، تشدد اور دہشت گردی اسرائیل کی اہم اور واحد کرنسی ہیں۔

لبنانی مندوب نے کہا اسرائیل کی جارحیت ہمارے دارالحکومت بیروت تک پہنچ رہی ہے، لبنانی حکومت اور عوام اسرائیل کےساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

چینی سفیر نے کہا غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے، برطانوی مندوب نے کہا امن جنگ سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll