جی این این سوشل

پاکستان

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور ساتھ ہی کے پی کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے گورنر کے پی غلام علی نے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 صوبائی کابینہ کے لیے اراکین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔

 

علاقائی

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

اسلام آباد: راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔

جاری بیان کے مطابق حلف رداری کی تقریب گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سیکرٹری امور کشمیر سمیت معزز مہمانوں نے شرکت۔

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

فیصل آباد: معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جنازہ انہیں ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار کی میت فیصل آباد لائی گئی اور الائیڈ ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ ہیں۔

یاد رہے کہ سردار کمال دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

سردار کمال اپنی مزاحیہ اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے رہے۔

ان کی وفات پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت ان کے لاکھوں مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll