جی این این سوشل

پاکستان

غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ان کے وطن واپسی کا عمل محفوظ طریقے سے جاری

اب تک پانچ لاکھ تین ہزار سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ان کے وطن واپسی کا عمل محفوظ طریقے سے جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افغان باشندوں سمیت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ان کے وطن واپسی کا عمل باوقار اور محفوظ طریقے سے جاری ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ ہزار سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس آئے۔

اب تک پانچ لاکھ تین ہزار سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔
 

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایران نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملے کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ ایرانی مندوب نے کہا تہران نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جواب دینےکا حق رکھتا ہے، اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔

فلسطینی مندوب نے کہا سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی، اسرائیل کو بغیر کسی پابندی یا نتائج کے یہ جنگ لڑنے کی اجازت ہے، تشدد اور دہشت گردی اسرائیل کی اہم اور واحد کرنسی ہیں۔

لبنانی مندوب نے کہا اسرائیل کی جارحیت ہمارے دارالحکومت بیروت تک پہنچ رہی ہے، لبنانی حکومت اور عوام اسرائیل کےساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

چینی سفیر نے کہا غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے، برطانوی مندوب نے کہا امن جنگ سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج کیس کی سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج کیس کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پراعتراض کیا تھا۔

25جولائی کوچیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکا 2 رکنی بنچ دستیاب نہیں تھا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری چیلنج کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب کا خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب کا خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیر کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق خطرناک مجرمان کے سَر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll