جی این این سوشل

کھیل

کل واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کل واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کل (پیر کو) واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز لیگ کے 20 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، عماد وسیم ، نسیم شاہ اور فہیم اشرف جیسے تجربہ کار کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ ہیں ، پشاور زلمی کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کریں گے اور انہیں پال والٹر، رومن پائول، صائم ایوب ، نوین الحق ، لیوک ووڈ کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ جدید عالمی ایجادات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی زیر قیادت 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سماجی، اقتصادی اور جمہوری اداروں کے لئے دولت مشترکہ کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بہتر گورننس اور موسمیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان جو پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں ان کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر کی ہائی ٹیک عالمی معیشت تک پاکستانی نوجوانوں کی رسائی اور اس شعبے میں ترقی کے مواقع بڑھانے کیلئے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور اس پروگرام کی براہ راست نگرانی وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے عزم کی عکاس ہے۔ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور براہ راست پیشرفت جاننے کے لئے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کامن ویلتھ کے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستان کو کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری شعبے میں گورننس اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کامن ویلتھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی اے آئی سی میں شمولیت کی دعوت کا بھی خیر مقدم کیا جہاں پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باکو میں آئندہ کوپ 29 کے موقع پر پاکستان جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار ہیں، کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کو متحرک کرنے کیلئے کامن ویلتھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون فراہم کرے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ملزمہ  آمنہ عروج  کو جیل بھیج دیا۔

 عدالت نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،پولیس نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے,عدالت نے آمنہ عروج کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

پولیس کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمہ کے گھر کے کرائے نامے کی ریکوری کرنی ہے، عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران بارش کے باعث مختلف واقعات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تہتر مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ ستتر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll