جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا

شہباز شریف حمایت کیلئے لابی اے اور عمر ایوب خان کی حمایت میں لا بی ’’بی‘‘ مختص

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان نے ’شیر‘ کے نعرے لگائے اور میز بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کے آغاز پر اتحادیوں اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید نعرے بازی کی۔

پاکستان

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ منصوبے اور چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی اورمعدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، برآمدی اور صنعتی زونز اور چین سے صنعت کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے سرمایہ کاری، صنعت ، زراعت ، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی شعبوں سے متعلق دوطرفہ انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس کا اطلاق اس ماہ کی چودہ تاریخ سے ہوگا ۔انہوں نے چند ماہ قبل بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرملک میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرملک میں  یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حکومت نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، قومی اسمبلی میں ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔


وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔ اجلاس میں گزشتہ روز تہران میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان مسلم لیگ ضیاء، نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینیئر نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرکاء نے مشترکہ طور پر فلسطین میں 9 ماہ سے نہتے لوگوں پر جاری اسرائیلی ظلم پر غم و غصے کا اظہار کیا۔
شرکا نے اتفاق کیا کہ یہ واقعہ فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرنے اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے، ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں مزید کشیدگی کی فضاء کو ہوا دیتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، ترجمان ریلویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے کا  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی  کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll