جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف دوسری باروزیراعظم منتخب

شہباز شریف کے مقابلے میں عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف دوسری باروزیراعظم منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: شہباز شریف دوسری بار اور پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے باضابطہ اعلان کردیا، محمد شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوگئے۔

شہباز شریف کے مقابلے میں عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر ارکان نے ’شیر‘ کے نعرے لگائے اور میز بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کے آغاز پر اتحادیوں اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید نعرے بازی کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا تاہم بعد ازاں اپنی نشستوں پر چلے گئے۔ 

سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کیلئے ایوان میں اپنی مکمل طاقت کا اظہارکیا جائے گا، ایوان میں اپنی سیاسی طاقت دکھانے سمیت احتجاج بھی کیا جائے گا، ایوان میں تقاریر اور احتجاج سے سنی اتحاد کونسل کے ارکان اپنا مؤقف سامنے رکھیں گے۔

پاکستان

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ منصوبے اور چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی اورمعدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، برآمدی اور صنعتی زونز اور چین سے صنعت کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے سرمایہ کاری، صنعت ، زراعت ، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی شعبوں سے متعلق دوطرفہ انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس کا اطلاق اس ماہ کی چودہ تاریخ سے ہوگا ۔انہوں نے چند ماہ قبل بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے  سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کی نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، نوجوان گھر کے لیے ناشتہ لے کر جارہا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں چونگی امر سدھو نیازی چوک پر پیش آیا جہاں 14 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ بچے کی شناخت  14 سالہ عبداللہ ولد الطاف کے نام سے ہوئی۔

لاہور کی نشتر کالونی میں کچے مکان  کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن جاں بحق اور ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی  میں کرنٹ آنے سے شہری عاشق علی جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک اور واقعے میں شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت سے پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ جدید عالمی ایجادات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی زیر قیادت 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سماجی، اقتصادی اور جمہوری اداروں کے لئے دولت مشترکہ کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے مشترکہ دلچسپی کے امور بالخصوص نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بہتر گورننس اور موسمیاتی تبدیلی پر دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوان جو پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں ان کو جدید تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر کی ہائی ٹیک عالمی معیشت تک پاکستانی نوجوانوں کی رسائی اور اس شعبے میں ترقی کے مواقع بڑھانے کیلئے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور اس پروگرام کی براہ راست نگرانی وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے عزم کی عکاس ہے۔ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور براہ راست پیشرفت جاننے کے لئے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کامن ویلتھ کے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستان کو کامن ویلتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کنسورشیم میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔وزیراعظم نے پاکستان کے سرکاری شعبے میں گورننس اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کامن ویلتھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی اے آئی سی میں شمولیت کی دعوت کا بھی خیر مقدم کیا جہاں پاکستان کے نوجوانوں کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باکو میں آئندہ کوپ 29 کے موقع پر پاکستان جیسے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار ہیں، کے لئے مزید بین الاقوامی تعاون کو متحرک کرنے کیلئے کامن ویلتھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید تعاون فراہم کرے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll