اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، اس فتح سے پہلے ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔
غزہ جنگ:حماس کی جوابی کارروائی میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے،ان سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی
- 5 گھنٹے قبل
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئےمریم نواز نے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
- 3 گھنٹے قبل
کوئٹہ کان حادثہ،کان میں دبے مزید 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
- 4 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
- 3 گھنٹے قبل
سیالکوٹ :دلہے کی شادی پر بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی
- 4 گھنٹے قبل
کراچی:سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹرسائیکل جل کر راکھ
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ون آن ون ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگربانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی، حامد رضا
- ایک گھنٹہ قبل
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل