عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر نامزد کیا


اسلام آباد : مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کیلیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کیلیے اتحادی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور اُن کی جماعت کے اراکین شامل ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چوہدری اور دیگر بھی شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوئے۔ جن میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔
عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر نامزد کیا جس کی تمام شریک اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی۔عشائیے میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 6 گھنٹے قبل
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 9 گھنٹے قبل

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل