جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلزپارٹی کا مواقف سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈیم کے عہدے چھوڑ چکی ہے، ایسے کسی اتحادکا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمیں ڈکٹیٹ کرے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس کے بعد  پیپلزپارٹی کا مواقف سامنے آگیا
پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلزپارٹی کا مواقف سامنے آگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جو ہمیں ڈکٹیشن دے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’کیا اب تک پی ڈی ایم والوں نے اسمبلی نشستوں سے استعفےدیے؟‘۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پی ڈی ایم قیادت کے سامنے اپنی شرائط پیش کردیں ہیں، ہم پی ڈی ایم کے پاس کیوں جائیں جبکہ اتحاد کی بانی پی پی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ عوام کو جواب دہ ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق نہیں رکھتی،  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے‘۔

قبل ازیں تین روز قبل پی پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا تھا کہ ’پی پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں اور نہ کسی سے پی ڈی ایم میں واپسی کی درخواست کی‘۔

شیری حمان کا کہنا تھا کہ ’پی پی کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ کسی جماعت کو وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا مقصد پارلیمان میں جمہوری کردار ادا کرنا تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی آزاد سیاسی جماعت ہے اور پارلیمانی سیاست پریقین رکھتی ہے، ہمیں پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیش کش ضرور کی گئی مگر ہماری طرف سے کسی سے واپسی کی درخواست نہین کی گئی‘۔

پی پی پی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کے بعض عناصر آپس میں لڑرہے ہیں، جس کا نقصان کسی اور کو نہیں بلکہ حزبِ اختلاف کو ہی ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت ایسے وقت میں پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالی گئی جب ہم منزل کے بہت قریب پہنچ چکے تھے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ بدین کے ضمنی انتخابات میں 16رکنی اتحادایک جیالےکے ہاتھوں شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،  اسی وجہ سے  بعض عناصر حکومت مخالف مہم چھوڑ کر پی پی کو نشانہ بنا رہے ہیں‘۔

شیری رحمان نے تجویز دی کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اپوزیشن کریں، حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے درمیان آپسی تنازعات سے اپوزیشن کی کسی جماعت کو کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔

 

پاکستان

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ  گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

سولر صارفین کو بڑاجھٹکا، حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نیٹ میٹرنگ کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے تحت وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارفین کسی بھی تقسیم کار کمپنی سے یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ کرتے تھےلیکن اب گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو  دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً  نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر  خریدنےکی تجویز  ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو  بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق  گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کے لیے  وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll