پاکستان
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔
فواد چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 300 امیدواروں نے تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے بیشتر کے ناموں کو فائنل کرلیا گیا ۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اےون سےاظہرصادق ،ایل اے2سےظفرانوار، ایل اے3سے سلطان محمودچوہدری، ایل اے4 سےچوہدری ارشد، ایل اے6 سے علی شان سونی، ایل اے7سےچوہدری انوارالحق، ایل اے8 سےظفراقبال، ایل اے11سےچوہدری اخلاق، ایل اے12سےشوکت فرید، ایل اے14سےلطیف خالق، ایل اے15سےسردارتنویر خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح ایل اے18 سے سردارعبدالقیوم نیازی، ایل اے19سےسردار آرزش، ایل اے22 سے سردار صغیرچغتائی، ایل اے24سے فہیم اختر، ایل اے 25 سے سردارگل خان، ایل اے26 سے میاں شفیق، ایل اے27 سے سردار تبارک علی، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد، ایل اے29 سےخواجہ فاروق احمد، ایل اے30 سے محمدراشد، ایل اے31سے راجہ منصورخان، ایل اے33دیوان علی خان، ایل اے34 سے ریاض احمد، ایل اے35سے مقبول احمد، ایل اے36سےحافظ حامد رضا، ایل اے37 سے اکمل سرگالا پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گی۔
وزیر اعظم و چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے، کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔ pic.twitter.com/uCrZ8Eh6F5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ’ایل اے38 سے اکبر چوہدری، ایل اے 39 نازیہ ناز، ایل اے40سےمحمدسلیم بٹ، ایل اے41 سے غلام محی الدین، ایل اے42 سےعاصم شریف، ایل 43 سےجاویدبٹ اور ایل اے45 سے عبدالماجدخان پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دنیا
روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم
حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی
روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
دنیا
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے، چیف ایڈوائزر
بنگلا دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا۔
اتوار کو بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب کیا۔
محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔
واضح رہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفیٰ ہو کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا،ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان
26 ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، سربراہ جےیو آئی (ف)
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم میں آئین کی روح کے خلاف بل پاس ہو رہے ہیں، آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
بلور ہاؤس پشاور میں سابق سینیٹر الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی کے معاملات بہت خراب ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی،قیام امن پر نہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 15 سال سے ہے جس کی وجہ سے صوبے کی عوام کرب سے گزر رہی ہے۔ دوسری طرف بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے، حکومتی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی، حکومتیں عوام کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی سیاست پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے لیکن اختلاف کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ آئینی ترمیم کے بعد ایسے بل لائے جارہے ہیں جو قانون کے ضمرے میں آتے ہیں اور انہیں دھڑا دھڑ منظور کیا جارہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی روح کی نفی کرنا قابل مذمت ہے، حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
مولانا نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم سے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق شق نمبر 8 نکالنا اور اس کے بعد شق کی بنیاد پر کسی کو بھی گرفتار کرنے سے آج ہر پاکستانی پیدائشی طور پر مشکوک ہوگیا ہے، یہ چیزیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ