جی این این سوشل

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر شہروں میں  موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد 8 ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 13 کراچی 19 پشاور 10 کوئٹہ پانچ گلگت 6 مری ایکاور مظفر آباد 4 ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق  مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے جبکہ LEHمیں شدید سرد اور خشک رہے گا۔

 

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کسانوں، نوجوانوں اور دیگر طبقات کی بہتری کے لیے مختلف سکیموں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور عوام کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

دونوں جماعتوں نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جدید آئی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کا عہد کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام جماعتوں کا اتحاد اور تعاون بہت ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے لیکن مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہم سب متفق ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے جو فارمولا طے کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی اتحادی حکومت عوام کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے قلعہ سیف اللہ میں اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ چند روز سے جاری ہے اور اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں کو بہا لیا، پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ 

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلاب کے باعث علاقے میں امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئی۔ دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا اور ریلوے پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس صورت میں صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

کراچی: کراچی کی ایک لیڈی پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کانسٹیبل ماریہ گل کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گزری تھانے میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں وہ کراچی کی مائی کولاچی کاز وے پر اپنی ڈیوٹی کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll