Advertisement
پاکستان

مادر وطن کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے  رحیم یار خان کے قریب تربیتی مشق شمشیر صحرا میں حصہ لینے والے جوانوں سے خطاب کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 10th 2024, 12:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مادر وطن کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے ہر طرح کے خطرے کے خلاف مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

آرمی چیف نے  رحیم یار خان کے قریب تربیتی مشق شمشیر صحرا میں حصہ لینے والے جوانوں سے خطاب کیا ، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس مشق کا مقصد جنگی ماحول میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درکار جنگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا ہے۔

بری فوج کے سربراہ نے بکتربند، پیدل دستے اور مشینی دستے، توپ خانہ، فضائی دفاع اور ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور میزائل فائر کئے جانے کی مشق کا جائزہ لیا۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

برقی حربی صلاحیتوں کا استعمال اور دشمن کی مواصلاتی کو کمزور کرنے اور جنگ کے دوران غلط معلومات کو پھیلانے کی مہم سے نمٹنے کی کارروائیاں بھی مشق کا حصہ ہیں۔بری فوج کے سربراہ نے مشق کے علاقے میں پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا اور تربیت کے معیار، جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح فوج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement