جی این این سوشل

کھیل

کراچی کنگز کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی کنگز نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کنگز کا  لاہور قلندر کے خلاف  ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: کراچی کنگز نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔


یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 26 واں میچ راولپنڈی  میں کھیلا جا رہا ہے ، کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹیم کی تعمیر نو کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹیم پر پورا اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عرفات منہاس کا تعارف کرائیں گے۔ ہماری توجہ دو اہم پوائنٹس کو حاصل کرنے پر ہے۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کے خلاف ہماری باؤلنگ کی کارکردگی قابل ستائش تھی، اور ہم اس رفتار کو اپنی بیٹنگ میں لے جانا چاہتے ہیں ۔

 

لاہور قلندرز: اسکواڈ میں  فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس شامل ہیں ۔ 


کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی شامل ہیں ۔ 

تجارت

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔ کم ٹیکس دینے والوں سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر انہیں عالمی جاب مارکیٹ میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کی گاڑی پر گھر کے قریب فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll