جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین نے آصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو آصف علی زرداری کو دوسری مدت کے لیے پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین نے آصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ   آصف علی زرداری بطور صدر پاکستان آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گی۔

صدر کے عہدے کی دوڑ میں آصف علی زرداری نے 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے 119 ووٹ حاصل کیے۔

یا درہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج کے مطابق آصف علی زرداری نے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت  سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود اچکزئی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمود اچکزئی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll