جی این این سوشل

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی رہنما صوبیہ شاہد قومی اسمبلی کی ریزرو نشست سے مستعفی

یاد رہے کہ صوبیہ شاہد نے  دعویٰ کیا تھا  کہ پاکستان کے صدر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آصف علی زرداری ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن) کی رہنما صوبیہ شاہد  قومی اسمبلی کی ریزرو نشست سے مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما صوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی ریزرو نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی ریزرو نشست سے استعفیٰ دیا جب کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ صوبیہ شاہد نے  دعویٰ کیا تھا  کہ پاکستان کے صدر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آصف علی زرداری ہوں گے۔

پاکستان

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 204 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll