جی این این سوشل

تجارت

12 مارچ 2024 کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہیں گے

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق اگر مخصوص کھاتوں میں بیلنس متعلقہ زکوٰۃ سال کے لیے مطلع کردہ نصاب سے کم ہو تو ماخذ پر زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

12 مارچ 2024 کو  تمام بینک پبلک 
 ڈیلنگ کیلئے بند رہیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: 12 مارچ 2024 کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان المبارک 1445ھ کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک اور تمام بینک ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک (MFBs) 12 تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔


ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے سال 1444-45 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کیا ہے۔ 135,179۔ نصاب زکوٰۃ بینک کھاتوں میں کم سے کم رقم ہے جس سے رمضان المبارک کے پہلے دن زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق اگر مخصوص کھاتوں میں بیلنس متعلقہ زکوٰۃ سال کے لیے مطلع کردہ نصاب سے کم ہو تو ماخذ پر زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

رمضان کے پہلے دن کو "کٹوتی کی تاریخ" کے طور پر مطلع کیا گیا ہے، جب بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس، منافع اور نقصان میں شریک اکاؤنٹس اور اسی طرح کے دیگر کھاتوں سے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی کل رقم کے 2.5% کی شرح سے زکوٰۃ جمع کی جاتی ہے۔

پاکستان

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز۔ بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں۔

پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا

پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دئیے،  پاک فوج نےبڑی تعداد میں بھارتی فوجی سازو سامان قبضہ میں لے لیا۔

بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان 3 میل لمبی سڑک تباہ کردی گئی۔

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے۔

پاک فضائیہ کا  ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ کردئیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیں۔

سنگجانی جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق پرنے پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خبر آئی ہے اسلام آباد میں ہر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہیں۔ آج سنگجانی کے مقام پر تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔میری درخواست ہے کہ پر امن طریقے سے جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے دیں، دھرنا دیں گے اور نہ ہی لانگ مارچ کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll