جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر کر دیئے گئے ہیں ان کے پاس انسداد منشیات کا اضافی چارج ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دئیے گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے انہیں دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کا بھی اضافی چارج ہو گا۔

 عطااللہ تارڑ کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، قیصر شیخ وزارت میری ٹائم افیئرز ، احسن اقبال منصوبہ وترقی ،اویس لغاری ریلوے، ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر کر دیئے گئے ہیں ان کے پاس انسداد منشیات کا اضافی چارج ہوگا.

احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور مقرر اور اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج ہوگا، سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دے دیا گیا، محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور ریوینیو مقرر کیا گیا ہے۔

 

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

بلوچستان کے علاوے پنجگور میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

پنجگور سٹی پولیس تھانہ کی گشت پر مامور گاڑی کو چتکان بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر جان سے گئے جبکہ ان کا ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll