Advertisement
تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی

10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی کے بعد 195730 روپے ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 13th 2024, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی

کراچی: ملک میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق 1800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 228300 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی کے بعد 195730 روپے ہوگئی، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 179 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Advertisement