جعلی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں، پارٹی ترجمان


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پردرعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عطاء تارڑ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں جس کو جماعت مسترد کرتی ہے۔
پارٹی ترجمان نے کہا کہ جعلی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں، عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) March 13, 2024
تحریک انصاف نے عطا تارڑ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیے
جعلی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات اور الزام تراشی اور بیہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں،
عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی…
ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے، پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے سلسلے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کیلئے کاوشیں سب کے سامنے ہیں، ن لیگ کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزراء دے چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی، ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشاء کے برخلاف مسلط کر دیا گیا، پی ڈی ایم پارٹ ٹو کے تمام 'تجربہ کار' وزراء کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔
تحریک انصاف کےترجمان کا کہنا تھاکہ جاتی امرا کے درباری اپنی جی حضوری کے بدلے ملنے والی جعلی وزارتوں کے نتیجے میں ہوش و حواس کھو کر جھوٹ اور لغویات بکنے کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں، جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوشحالی کو بنائیں تو ان کیلئے بہتر ہو گا، ترجمان تحریک انصاف

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 42 minutes ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago




