Advertisement
پاکستان

سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 14th 2024, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کا عمل جاری

سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اوربلوچستان اسمبلی میں ہو گا جہاں تینوں ایوان کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سینیٹ کی یہ نشستیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفسر ہیں۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار سید یوسف رضا گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ میں سینیٹ کی دو نشستیں پیپلزپارٹی کے مہتاب ڈہر اور نثار کھوڑو کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئیں۔

سندھ اسمبلی کو سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

Advertisement
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 5 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

  • ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

  • 2 دن قبل
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

  • ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement