عہدہ سنبھالنے پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کو مبارکباد


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#اسلام_آباد|پاکستان میں#خادم_حرمین_شریفین کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ،انسداد منشیات جناب محسن رضا نقوی کا استقبال کیا۔دوران ملاقات خوش گوار گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ pic.twitter.com/7BQivgMQ3N
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) March 13, 2024
محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 hours ago





