اسرائیل ماہ صیام کے باوجود خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے، فلسطینی وزارت خارجہ
پچھلے 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت 6 فلسطینی مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں،وزارت خارجہ


فلسطینی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج خطے میں رمضان المبارک کے باوجود کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت 6 فلسطینی مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ان واقعات کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم سے تشبیہ دی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ان جرائم سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی ہدایات سیاسی و فوجی سطح پر دی گئی تھیں۔ جن کی بنیاد پر اسرائیلی فوجی اور یہودی آبادکار مغربی کنارے میں لوگوں پر حملے کر رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے بڑھاوے میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی مخلوط حکومت کا کردار بہت نمایاں ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کی مسلسل کارروائیوں کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے چشم پوشی ان اسرائیلی کارروائیوں میں اضافے کا باعث قرار دیا۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 427 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ زخمی کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل




