Advertisement
پاکستان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 412ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان

انسداد بجلی چوری مہم کو182دن مکمل ہوگئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 14th 2024, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 412ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 412ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے187کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،1زرعی اور399 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ61 ہزار8سو80 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت92لاکھ80 ہزار7سو91 روپے ہے۔

بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

الرحیم گارڈن کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے، مناواں کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ 10 ہزار روپے، جنڈیالہ کے علاقے میں ملزم کو1لاکھ روپے اورمناواں کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو1 لاکھ رروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

انسداد بجلی چوری مہم کو182مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 63 ہزار 4 سو 73 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 62 ہزار 1 سو 12 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر20ہزار38 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 8 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 14 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement