ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فیصد اضافہ
اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 18249 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی


اسلام آباد: ملک بھر میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 30591 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 18249 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ملت کے 11106 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 10526 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصدزیادہ ہے،

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 8 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 8 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 9 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 7 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 7 دن قبل








