بیڈ روم کے فرش کو کھودا تو وہاں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں


ریاض: سعودی عرب میں بیوی کو قتل کر کے اپنی ہی بیڈ روم میں دفنا کر سالی سے شادی کرنے والے شخص کو 38سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ پراسیکیوشن کے ایک انسپکٹر ولید الحسن نے قتل کی ایک ایسی واردات کا انکشاف کیا جس میں حقائق 38 برس بعد سامنے آئے ہیں۔پراسیکیوشن کے انسپکٹر ولید الحسن نے بتایا قاتل نےکمرے میں جہاں بیوی کو دفن کیا تھا سالی کے ساتھ زندگی کے 38 سال گزارے اور کسی کو شک تک نہیں ہونے دیا۔
انسپکٹر ولیدالحسن نے مزید بتایا کہ مملکت کے دوردراز علاقے میں ایک شہری کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے بیوی کو قتل کر کے بیڈ روم میں ہی اسے دفن کر دیا۔ فرش کو دوبارہ سیمنٹ سے پختہ کر دیا۔مبینہ قاتل نے سسرال والوں کو جو دوسرے ریجن میں رہتے تھے کو خبر دی کہ ان کی بیٹی کینسر کے مرض میں جان کی بازی ہار گئی جس پر اسے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس شخص نے اپنی ہی سالی سے دوسری شادی کی اور نئی دلہن کے ساتھ اسی کمرے میں زندگی کے ایام گزارتا رہا جہاں اس کی پہلی بیوی دفن تھی۔دلہن نے کئی بار اپنے شوہر سے دریافت کیا کہ اس کی بہن کو کہاں دفن کیا ہے مگر ہر بار وہ اسے زد وکوب کرتا اور خاموش رہنے کا کہتا۔ پراسیکیوشن کے انسپکٹر نے مزید بتایا کہ واردات کو 38 برس گزر چکے تھے اس دوران ملزم نے مکان میں ترمیم کرنے کے لیے مزدور بلائے۔ بیڈ روم کے فرش کو کھودا تو وہاں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں جس پر انہوں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔
پولیس نے ہڈیوں کا ڈی این اے کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اس شخص کی بیوی کی تھی جو اس کی دوسری بیوی یعنی اس کی سالی کے ڈی این اے سی میچ کر گئیں جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ قتل کی واردات کے 38 برس بعد قدرت نے قاتل کو بے نقاب کیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 30 minutes ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 hours ago




