سائفر کیس میں بانی چیئرین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی رخصت پر چلے گئے
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ


سائفر کیس میں بانی چیئرین پی ٹی آئی عمران خان کو کو سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 2 ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ابولحسنات ذوالقرنین 2 ماہ کی رخصت پر چلے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کے لیے وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے جج کی تعیناتی کے لیے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی کے لئے وزارت قانون کو لکھا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین 26 اپریل تک رخصت پر ہیں۔ جج ابولحسنات ذوالقرنین کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کا چارج بھی ہے۔
دوسری جانب دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی ریٹائرڈ ہوگئے۔جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔
جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔ جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔
جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 40 minutes ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




