چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، ذرائع


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 20 منٹ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل




