Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 14th 2024, 10:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی اڑتالیس خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

 شیڈول کے مطابق پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کل سے ہفتے کے روز  تک ریٹرننگ افسران کو جمع کرا سکتے ہیں۔

 وفاقی دارالحکومت میں ارکان قومی اسمبلی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔

 صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سات جنرل نشستیں، دو خواتین اور ہر صوبے سے علما سمیت دو ٹیکنو کریٹس اورپنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی ایک ایک نشست کےلئے ایوان بالا کے ارکان منتخب کریں گے۔

 یہ نشستیں ارکان کی مدت ختم ہونے کے بعد رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو خالی ہوئی تھیں۔
 

Advertisement
Advertisement