سینیٹ ضمنی انتخابات : پیپلزپارٹی کے 4جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی کا 1،1 سینیٹر منتخب
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور سیف اللہ دھاریجو 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں


اسلام آباد: سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے4، ن لیگ اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست حاصل کرلی۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن منتخب ہونے کے بعد چھوڑی گئی سینیٹ کی 6 نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات ہوئے جس میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے 4 بجے تک جاری رہا ، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا جب کہ سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک، سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی کے سیف اللہ دھاریجو اور اسلم ابڑو امیدوار تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل بھی سندھ سے سینیٹ کے امیدوار تھے۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور سیف اللہ دھاریجو 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی امیدوار تھے جب کہ اسلام آباد کی نشست کے لیے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہوئی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




