بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے


چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی، آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی، خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے کہ اس جیت کو نہیں مانتے جو فارم 47 کی بنیاد پر دی گئی اور حکومت بنائی گئی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago




