Advertisement
پاکستان

آصف علی زرداری نے وزیر اعلی کے پی کے کی وزیر اعظم سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 15th 2024, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف علی زرداری   نے وزیر اعلی کے پی کے کی وزیر اعظم سے ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا

 اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات احسن آغاز ہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دُور کرنے کا سوچیں۔


صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔ 

Advertisement
Advertisement