ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس 9 مارچ کو کئے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس 9 مارچ کو کئے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ شیر افضل کو 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔
نوٹس میں واضح کیاگیا ہے کہ اگر انکوائری میں پیش نہیں ہوتے تو سمجھا جائے گا آپ کے پاس صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ۔نوٹس میں شیر افضل مروت کو اپنا موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسزبھی ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔نوٹس میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ عدم پیروی 174 پی پی سی کے تحت قابل سزا بھی ہے ۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا کلپ، جس میں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر اپنے خلاف مبینہ سازش کا الزام عائد کررہے ہیں، کا ٹویٹ کیا تھا اور خود بھی کہا تھا کہ وہ ایف آئی اے کو تمام ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایف آئی اے ان ثبوتوں کی انکوائری کرے۔ ذرائع کا کہنا تھا بظاہر اسی ٹویٹ پر ہی شکایت کنندہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے، جس پر انکوائری نمبر 385/2024 شروع کی گئی ہے ۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago




