احتساب عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی


احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کرانے نیب کی وقت دینے کی استدعا بھی منظور کر لی۔
ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
دوران سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ اور حسن و حسین نواز کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ریکارڈ جمع کروانے کے لیے وقت طلب کرلیا گیا، جس پر عدالت نے 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago




