ایک ہفتے کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی


سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخواکےسیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے 10 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکل آئے، نصیر آباد، کوئٹہ، لوئر دیر، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، ایک ہفتے کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی، رواں برس 56 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 19 تا 21 فروری ہوئی تھی۔
کراچی ایسٹ کے پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا ہے،مچھر کالونی، چکوڑا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، سہراب گوٹھ کی دو سیوریج سائٹس پولیو پازیٹو ہیں، راشد منہاس روڈ کی سیوریج پولیو زدہ ہے، رواں برس کراچی ایسٹ کی سیوریج میں9 بار پولیو پایا گیا ہے،کراچی ایسٹ کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ، سبی سے ہے۔ کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، ساوتھ سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کیماڑی سے ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقہ لیبر نالہ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، رواں سال ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے، کوئٹہ کے ریلوے پل کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔کوئٹہ کی سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے نصیر آبار کی واپڈا کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، لوئر دیر شہید چوک کی سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس لوئر دیر کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، لوئر دیر سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوہاٹ سے ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago








