Advertisement
پاکستان

کلیئرنس آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت7 سکیورٹی اہلکار شہید

علاقے میں کسی اور دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے کو خالی کرانے کی کارروائی جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 17th 2024, 1:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کلیئرنس آپریشن میں  لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت7 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے اور کلیئرنس آپریشن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فورسز نے ابتدائی حملے کو ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے بارودی مواد سے لدی گاڑی چوکی سے ٹکرا دی جس کے بعد متعدد خودکش بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور پانچ سپاہی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سجاد شامل ہیں۔

تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے محاذ پر اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جاں بازی سے مقابلہ کیا اور دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی زیر قیادت فوجی دستے نے کلیئرنس کارروائی کے دوران موثر حکمت عملی کے ذریعے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یاد رہے کہ علاقے میں کسی اور دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے کو خالی کرانے کی کارروائی جاری ہے۔

Advertisement
افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

  • 3 hours ago
پاکستان کی  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 5 hours ago
البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب

  • 7 hours ago
ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع

  • 4 hours ago
افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا

  • 7 hours ago
ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا

  • 6 hours ago
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

  • 7 hours ago
حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل

  • 3 hours ago
عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا

  • 3 hours ago
دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی  اداکار

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار

  • 6 hours ago
یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر

  • 7 hours ago
سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف

  • 3 hours ago
Advertisement