جی این این سوشل

پاکستان

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ دیا اور ساتھ ہی اس خط کی ایک کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھجوادی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو 20 ماہ ہوچکے لیکن اب تک کوئی عملدر آمد نہیں ہوا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ نشاندہی کے باوجود غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق قانونی کارروائی نہیں ہوئی، ان غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج ازامکان نہیں، بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن امر ہے۔

اکبر ایس بابر نے خط میں لکھا کہ 2 اگست 2022 کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پرعملدرآمد کرایا جائے، کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کھولنا اور اسے خفیہ رکھنا جرم ہے۔ 

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی نہ ہونا پریشان کن بات ہے، ان تمام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے، جو شہری خفیہ غیر ملکی اور غیر قانونی اکاؤنٹس استعمال کر کے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

علاقائی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر  سفر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

 جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک  کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔  ٹرمپ نے بعد میں  کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“

واضح رہے کہ چند روز  قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید  کہنا تھا کہ  ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: مختلف ریاستوں میں ووٹرزکو  اردو زبان میں  بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ پر’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق انگریزی زبان  نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے،اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کو اردو زبان میں بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

اردو پاکستان کی قومی زبان اورجنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم لاکھوں افراد اردو بولتے اور سمجھتے ہیں جن پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔بیلٹ پیپرز کی اردو زبان میں فراہمی پر ایشیائی اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll